حکومت کا پھر پیپلزپارٹی دورکے وزیر خزانہ کواہم عہدہ دینے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت نے حفیظ شیخ کی ناکامی کے بعد پھر پیپلزپارٹی دور کے وزیر خزانہ کو اہم عہدہ دینے پر غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کو معاشی ٹیم پر شامل کرنے پر غورشروع کردیاہے،شوکت ترین کو مشیر خزانہ یا معاون خصوصی بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ شوکت ترین معاشی ٹیم کے اہم اجلاسوں میں شریک ہوتے رہے ہیں ، شوکت ترین پیپلزپارٹی دور میں وزیر خزانہ رہ چکے ہیں ،ذرائع کا مزید کہناہے کہ شوکت ترین کو سینیٹ کا الیکشن لڑانے کی بھی تجویز ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑ ی مالکان کیلئے خوشخبری ،لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس ختم