بے روزگارپی ایچ ڈی افراد کیلئے سنہری موقع

Mar 31, 2021 | 19:58:PM
بے روزگارپی ایچ ڈی افراد کیلئے سنہری موقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ایچ ڈی یافتہ افراد کی یونیورسٹیوں میں تقرریوں کی تاریخ میں توسیع،، بے روزگار پی ایچ ڈی یافتہ افراد ایچ ای سی کے تحت سرکاری یونیورسٹیوں میں تقرریوں کیلئے پندرہ اپریل تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پی ایچ ڈی یافتہ افراد کی یونیورسٹیوں میں تقرریوں کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 15 اپریل تک پی ایچ ڈی افراد کو درخواست جمع کرانے کا وقت دے دیا ہے۔ یونیورسٹییز میں بے روزگار پی ایچ ڈی افراد کو سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات کیا جاتا ہے۔ ایچ ای سی بے روزگار پی ایچ ڈی افراد کو ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ ادا کرے گا۔
 درخواستیں جمع کرانے کیلئے ایچ ای سی نے ویب سائیٹ پر تفصیلات جاری کر دیں۔ کمیشن کے مطابق بے روزگار پی ایچ ڈی افراد کو مذکورہ سکیم کے تحت اپلائی کرنے کیلئے عمر کی حد چالیس برس مقرر کی گئی ہے جبکہ بے روزگار پی ایچ ڈی فرد اس سے قبل اس سکیم کے تحت تعینات نہ کیا گیا ہو۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہائرایجوکیشن کمیشن نے منہاج یونیورسٹی کو 8 مضامین میں پی ایچ ڈی کی اجازت دی تھی، انٹرنیشنل ریلیشنز، ریاضی، اکنامکس، پولیٹیکل سائنس اور اردو میں پی ایچ ڈی کی اجازت دی گئی ہے جبکہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس، اسلامیات اور ایجوکیشن کے مضامین میں بھی پی ایچ ڈی ڈگریوں کی اجازت دی گئی ہے۔ 
 وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد سرویا کا کہنا ہے کہ ہر مضمون میں تین پی ایچ ڈی اساتذہ کی بنیادی شرط مکمل ہے، پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے ایچ ای سی کی پالیسی پر عمل کریں گے۔ منہاج یونیورسٹی رواں سال مذکورہ 8 مضامین میں پی ایچ ڈی کے داخلے کرے گی۔ تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سرکاری سکولوں کا ترقیاتی بجٹ سرپلس ہونیکا خدشہ