(24 نیوز)مسلم لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے شہباز گل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ چند دن بیمار کیا ہوئی ،حکومت کو امید ہو گئی شاید مریم علاج کرانے باہر جانے لگی ہے ۔
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مریم کا آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں ،مریم ادھر بیٹھ کر آج کا علاج جاری رکھے گی ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے بیان میں کہاتھا کہ ایک ڈاکٹر جو جھوٹی رپورٹیں بناتا اور پھر رو رو کر ان کو سچ ثابت کرتا ہے پھر سے مہربان قدردان آپکے شہر میں جھوٹی سرکس لگانے لندن سے واپس آ پہنچے ہیں۔شہباز گل کاکہناتھا کہ لیکن اس بار ان کا اوران کے جھوٹوں کا کوئی یقین نہیں کرنے والا۔سائیلنٹ موڈ والی باجی جب تک لوٹ کا پیسہ واپس نہیں کرتیں کوئی واپسی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ :جلسے جلسوں سمیت سماجی تقریبات پر مکمل پابندی کا فیصلہ