عمران خان نے سٹیٹ بینک آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا، مریم اورنگزیب

Mar 31, 2021 | 20:17:PM
عمران خان نے سٹیٹ بینک آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا، مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے جس شعبے کا خود کو عظیم ماہر دکھایا اس کا بیڑہ غرق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ عمران صاحب نے ماہرِ ماحولیات بننے کی کوشش کی، عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں انہیں مدعو کرنا بھی گوارا نہیں کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان جیسے جعلی ماہرین کو بزرگ نیم حکیم خطرہ جان قرار دیتے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب نے ماہرِ معاشیات بننے کی کوشش کی اور معیشت کا جنازہ نکال دیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماہرِ معاشیات عمران صاحب نے 5.8 فیصد پر ترقی کرتی معیشت کو منفی 0.4 پر دفن کردیا۔

عمران صاحب کی مہارت نے کارخانوں کو تالا لگادیا، 70 فیصد آبادی خطِ غربت سے نیچے چلی گئی۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ماہرِ معاشیات عمران صاحب نے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا، ان کی مہارت نے ڈالر 160 روپے پر پہنچادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی باشندے نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی خاطر انوکھا کا م کر ڈالا