پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کورونا ویکسین تیار کر لی

Mar 31, 2021 | 20:18:PM

(24 نیوز)پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کورونا ویکسین کی پیوریفیکیشن مکمل کر لی۔کورونا ویکسین کی تیاری پنجاب یونیورسٹی کے سکول آف بائیو لوجیکل سائنسز اور سکول آف بائیو کیمسٹری کے سائنسدانوں کی ٹیم نے کی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسین کی تیاری میں یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک سال تک مسلسل کام کیا اور ویکسین کی تیاری کیلئے یونیورسٹی نے جینز کے نمونے چین بھیجے،چین سے جینز کے نتائج واپس آنے میں پانچ مہینے لگے۔
 ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدان کورونا ویکسین کے نتائج کیلئے پری کلینیکل ٹرائل کرے گی۔ پاکستان میں پہلی بار کورونا ویکسین کی پیوریفیکیشن مکمل کی گئی ہے۔ 
پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ویکسین ٹرائل کیلئے ہماری سرپرستی کرے، ویکسین ٹرائل کیلئے پنجاب یونیورسٹی کو بڑے پیمانے پر فنڈز درکار ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب یونیورسٹی کے ماہرین نے کورونا کو تشخیصی کٹ تیار کرنے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :بے روزگارپی ایچ ڈی افراد کیلئے سنہری موقع

مزیدخبریں