25ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے 25ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار طاہر صابر کو سرگودھا سے جہلم، محمد سلیم کو بہاولنگر سے ساہیوال،نوید احمد کو لاہور سے میانوالی،احتساب عدالت نمبر تین کے جج محمد اکمل خان کو لاہور سے بہاولنگر،محمد ارشد علی کو نارووال سے سرگودھا،صادق مسعود کو شیخوپورہ سے نارروال، چوہدری محمد انوارالحق کو بہاولپور سے ڈیرہ غازی خان، احتساب عدالت نمبر پانچ کے جج امجد نذیر چوہدری کو لاہور سے بہاولپور، راجہ پرویز کو سرگودھا سے راجن پور،عقیل حسن چوہان کو سیالکوٹ سے چکوال، غفار مہتاب کو راولپنڈی سے لیہ، راجہ غضنفر علی خان کو راولپنڈی ،طاہر نواز خان کو لاہور سے ملتان، رانا زاہد اقبال کو ملتان سے سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا۔
احتساب عدالت نمبر دو کے جج جواد الحسن کو لاہور سے مظفر گڑھ،محمد ارحم ایاز کو ساہیوال سے لاہور، نسیم احمد ورک کو میانوالی سے لاہور،ملک علی ذوالقرنین اعوان کو لیہ سے لاہور، شاہ زیب سعید کو ڈیرہ غازی خان سے لاہر، محمد خلیل ناز کو راجن پور سے لاہور،اورنگزیب کو چکوال سے لاہور، علی نواز کو سیالکوٹ سے لاہور ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبد الرحمان کو مظفر گڑھ سے لاہور ،پرویز اقبال سپرا کو لودھراں سے ملان جبکہ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن کو لاہور سے لودھراں تعینات کر دیا گیا ۔ جوڈیشل افسروںکو نئی تعیناتیوں پر 2اپریل تک چارج سنبھالنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔ پنجاب بھر کے بلدیاتی نمائندوں نے طبل جنگ بجا دیا