چینی مافیا کیخلاف گھیرا تنگ ۔ 70ارب کی ٹرانزیکشنزسراغ مل گیا۔424 اکاﺅنٹس منجمد 

Mar 31, 2021 | 20:51:PM
 چینی مافیا کیخلاف گھیرا تنگ ۔ 70ارب کی ٹرانزیکشنزسراغ مل گیا۔424 اکاﺅنٹس منجمد 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے چالیس بڑے چینی ڈیلرز کے اکاﺅنٹس سمیت 424 اکاﺅنٹس منجمد کردیئے۔
ذرائع کے مطابق منجمد کئے گئے بینک اکاﺅنٹس میں جعلی اور بے نامی اکانٹس شامل ہیں،ایف آئی اے کو 424اکاﺅنٹس میں مجموعی طور پر 70ارب کی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ مل گیا۔

ایف آئی اے نے چینی سٹہ بازوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔ سٹہ بازمافیا کے ساتھ ان کے رشتے داروں کے بھی اکاﺅنٹس منجمد کئے گئے ہیں،منجمد کئے گئے بینک اکاﺅنٹس میں جعلی اور بے نامی بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منجمد اکاﺅنٹس میں سٹے کی رقم بھی منتقل ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق ابھی تک سٹہ بازی میں استعمال 75فیصداکاﺅنٹس منجمد کئے گئے ہیں ، مزید بینک اکاﺅنٹس کی نشاندہی ہورہی ہے ، شواہد ملنے پر مزید اکاﺅنٹس بھی منجمد کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔گیلانی اپنے ووٹ لے کر آئیں ،مل کرچیئرمین سینٹ کو ہٹاتے ہیں‘ رانا ثنا اللہ