کاروبار صبح 6بجے سے رات8 بجے تک ۔6 اپریل سے شادی تقریبات پر پابندی ۔نیا حکم نامہ آ گیا

Mar 31, 2021 | 22:06:PM
 کاروبار صبح 6بجے سے رات8 بجے تک ۔6 اپریل سے شادی تقریبات پر پابندی ۔نیا حکم نامہ آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ حکومت نے کورونا ایس او پی سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق جلسے جلوسوں سمیت سماجی تقریبات پر مکمل پابندی لگا دی گئی۔حکم نامے کے مطابق ریسٹورنٹ میں اندر کھانے پر پابندی ہوگی۔
 محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔صوبے میں کاروبار کے نئے اوقات نافذ کر دیئے گئے ،تمام تجارتی سرگرمیاں صبح 6بجے سے رات8 بجے تک ہونگی ۔6چھ اپریل سے انڈور اور آو¿ٹ ڈور شادی تقریبات پر پابندی ہوگی۔
 نجی اور سرکاری اداروں میں آدھا عملہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق دفاتراورعوامی مقامات پرماسک کااستعمال لازمی ہوگا۔نئی ایس او پیز کا اطلاق 11 اپریل تک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔ عمران حکومت کی کارکردگی۔ ۔عالمی بنک نے پاکستانیوں پر بجلی گرادی