سروسز ہسپتال کے ہیلتھ پروفیشنلز کو ملنے والی ویکسین ریکارڈ میں نہ ہونے کا انکشاف 

Mar 31, 2021 | 22:27:PM
سروسز ہسپتال کے ہیلتھ پروفیشنلز کو ملنے والی ویکسین ریکارڈ میں نہ ہونے کا انکشاف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سروسز ہسپتال کے ہیلتھ پروفیشنلز کو ملنے والی ویکسین مبینہ طور پر ریکارڈ میں نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سروسز ہسپتال میں کورونا ویکسین کی ڈوززکاریکارڈ نہ ہونے کا نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین کی 500 سے زائد ڈوزز ریکارڈ میں موجود نہیں ،کورونا ویکسین لگنے سے متعلق ریکارڈ نہیں مل رہا ،حکومت نے سروسز ہسپتال کے ہیلتھ پروفیشنلز کو کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین فراہم کی تھی ۔
پرنسپل سمز پروفیسر امجدکاکہناہے کہ ویکسین غائب نہیں ہوئی، ریکارڈ مرتب کرنے میں مسائل ہیں ،ذرائع کاکہناہے کہ زیادہ ٹمپریچر کے باعث مزنگ ہسپتال میں 350 ڈوزز ضائع ہو چکیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سروسز ہسپتال میں کورونا ویکسین کی ڈوززکاریکارڈ نہ ہونے کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے مزنگ ہسپتال میں بعض ڈوزز ضائع ہونے سے متعلق خبر کابھی نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی اورغیرجانبدارانہ انکوائری کاحکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاکہناہے کہ کورونا ویکسین کے ریکارڈ کی مکمل چھان بین کرکے حقائق منظرعام پر لائے جائیں ،ویکسین کاغائب ہونا یا خراب ہونا ناقابل برداشت واقعہ ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی کی جائے ،ریکارڈ کا آڈٹ کرکے رپورٹ جلد وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے ۔