حفیظ شیخ کو بغیر اطلاع ہٹانا کس کیلئے پیغام تھا؟ اتحادی بے چین

Mar 31, 2021 | 22:55:PM

(24 نیوز)سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو اچانک ہٹانے پر حکومتی اتحادیوں میں تشویش ، وزیراعظم نے حفیظ شیخ کو ہٹانے کے معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا۔
تفصیلات کے مطابق اتحادیوں نے اچانک ہٹانے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ حفیظ شیخ کو ہٹانے کے بجائے کسی شخص کو بھیج کر استعفیٰ لیا جا سکتا تھا۔ حفیظ شیخ کو ایسے ہٹا کر بے توقیری کی گئی، حفیظ شیخ کو ہٹانے کے لئے کئی مناسب راستے موجود تھے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ کو سینیٹ میں لانے کیلئے حکومت نے لابنگ کی مگر وہ مطلوبہ سکور حاصل نہ کر سکے اور انکے مدمقابل سید یوسف رضا گیلانی جیت گئے لیکن دوسری طرف جب سینیٹ چیئرمین کا الیکشن ہوا تو حکومت امیدوار جیت گیا جس سے صاف واضح ہوتا ہے کہ حکومت حفیظ شیخ کو جتوانا نہیں چاہتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :سندھ حکومت اور آئی جی مشتاق احمد مہر کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

مزیدخبریں