(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کاکہناہے کہ دعاکرتاہوں مہنگائی قابومیں آجائے لیکن ایساہوتانظر نہیں آرہا،چینی سکینڈل کے ایشوپرجہانگیرترین کاکوئی قصورنہیں،قصوران کاہے جنھوں نے چینی برآمدکرنے کافیصلہ کیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ بھارت سے تجارت کے فیصلے پرپارلیمان کواعتمادمیں لیناچاہئے تھا، ان کاکہناتھا کہ ہماری جماعت کافیصلہ ہے یوسف رضاگیلانی کوسینیٹ میں قائدحزب اختلاف تسلیم نہیں کرینگے،جوکچھ سینیٹ میں ہواپیپلزپارٹی پراعتمادمیں کمی آئی ہے،ہم نے کسی کا اعتماد نہیں توڑا،اگرآپ پراعتماد نہیں رہےگا توشاید آپ اتحاد کا حصہ نہیں رہ پائیں گے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہم کسی کوکارنرنہیں کررہے،پیپلزپارٹی نے چھوٹی کرسی کیلئے سودا کردیا ہے،لیگی رہنما نے کہاکہ پیپلز پارٹی اگرپنجاب میں تحریک عدم اعتمادلاناچاہتی ہے توپی ڈی ایم میں بات کرے،ان کاکہناتھا کہ جب تک پی ڈی ایم میں استعفوں کافیصلہ نہیں ہوتا،ضمنی الیکشن لڑیں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ حکومت کی نیت انتخابی اصلاحات سے متعلق یہ ہے کہ ووٹ چوری کاراستہ نکالاجائے،ہم کسی سودے والی ڈیل میں پڑنانہیں چاہتے،ایسی بات نہیں سنی کہ مریم شدیدبیمارہیں ملک سے باہرجاناچاہتی ہیں۔
چینی سکینڈل کے ایشوپرجہانگیرترین کاکوئی قصورنہیں،شاہد خاقان عباسی
Mar 31, 2021 | 23:29:PM