(24نیوز)معاون خصوصی برائے داخلہ وا حتساب شہزاد اکبر کاکہناہے کہ شوگرملزمعاملے میں کسی کوٹارگٹ نہیں کیاجارہا،خسروبختیارکمپنی کے نہ ڈائریکٹرہیں اورنہ ہی شیئرہولڈرہیں،منی لانڈرنگ کامعاملہ ایف آئی اے کوبھیج دیاگیا ہے۔
شہزاد اکبر نے کہاکہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہیں،ہم کسی کے خلاف کارروائی کونہیں روک رہے،شوگرملزکودی جانے والی سبسڈی کاتمام معاملہ نیب کوبھیج دیاگیا۔
معاون خصوصی نے کہاکہ حماد اظہرذہین شخص ہیں وہ اکیلے منسٹری چلاسکتے ہیں،عمرایوب کی معاونت کیلئے تابش گوہرہیں،وزیراعظم کااستحقاق ہے کہ شوکت ترین سمیت کسی بھی ایکسپرٹ کولاسکتے ہیں۔
شوگرملزمعاملے میں کسی کوٹارگٹ نہیں کیاجارہا،شہزاداکبر
Mar 31, 2021 | 23:36:PM