سعودی عرب کا اپنی قومی کرکٹ ٹیم بنانے کا اعلان 

Mar 31, 2021 | 23:37:PM

(24 نیوز) سعودی عرب نے مسابقتی نیشنل کرکٹ ٹیم بنانے پر نگاہیں مرکوز کرلیں اور یہ منصوبہ بھی سعودیہ کے وژن 2030 کا حصہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے بھی اپنی قومی کرکٹ ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ سردست سعودیہ آئی سی سی کے 105 رکن ممالک میں ٹی 20 رینکنگ میں 28 ویں نمبر پر ہے۔
سعودیہ نے ملک میں کرکٹ کو فروغ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ذریعے ہمارا ہدف مسابقتی نیشنل ٹیم کی تیاری ہوگا۔ ملکی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین سعودی شہزادے مشال السعود نے کہا کہ ہم اپنے وژن 2030 میں دیگر عوامل کے ساتھ نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ بھی چاہتے ہیں۔
چیئرمین سعودی کرکٹ فیڈریشن کا مزید کہا ہے کہ ہمارے پاس ایشین ممالک کے 80 لاکھ کے قریب لوگ موجود ہیں، جہاں کرکٹ انتہائی مقبول ہے، جس میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا شامل ہیں۔ ہم سکول کی سطح پر ٹورنامنٹس منعقد کرانے کا مکمل پروگرام بھی رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :چینی سکینڈل کے ایشوپرجہانگیرترین کاکوئی قصورنہیں،شاہد خاقان عباسی

مزیدخبریں