اب سعودی خواتین بھی ساحل سمندر پر آزادانہ سیر وتفریح کرسکیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خواتین کو سمندر کے مناظر سے لطف اندوز ہونے اور ساحل پر آزادانہ سیر و تفریح کرنے کے لیے ایک ایسے ساحل کی تیاری کا منصوبہ بنایا گیا ہے جہاں صرف خواتین کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں دنیا کے پہلے خواتین کے لیے مختص ساحل کی تیاری کا آغاز ہونے والا ہے۔خواتین کے لیے علیحدہ ساحل میں پرائیویسی کا خاص خیال رکھا جائے گا جب کہ یہاں سبزہ زار، ریسٹورنٹس، قہوہ خانے، سپر مارکیٹس اور دیگر سہولیات بھی موجود ہوں گی اور اس ساحل پر خواتین کے ساتھ صرف بچوں کو لانے کی اجازت ہوگی۔
پروجیکٹ ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کا حصہ ہے جس کے تحت خواتین کو ملازمت، ڈرائیونگ اور کھیلوں کی اجازت کے ساتھ ساتھ تفریح کے مواقع بھی فراہم کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:انڈین ناری کی ہمایوں سعید کو شادی کی آفر،اداکار نے کیا کہا؟جانیے