جہانگیر ترین کاکسی رپورٹ میں نام ہے توضرورکارروائی ہوگی،شفقت محمود

Mar 31, 2021 | 23:47:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کاکہناہے کہ نہیں معلوم جہانگیرترین کےخلاف کارروائی ہورہی ہے یانہیں،جہانگیر ترین کااگرکسی رپورٹ میں نام ہے توضرورکارروائی ہوگی۔
وفاقی وزیر تعلیم کاکہناہے کہ یہ درست نہیں کہ عبد الحفیظ شیخ کومہنگائی کی وجہ سے ہٹایا،ہم توعبدالحفیظ شیخ کوسینیٹرمنتخب کراناچاہتے تھے،عبدالحفیظ شیخ کی مدت بطوروزیرخزانہ ختم ہونےوالی تھی اس لیے ہٹایا،ان کاکہناتھا کہ شوکت ترین کے وزیرخزانہ بنانے سے متعلق میرے پاس اطلاع نہیں ہے۔
شفقت محمودنے کہاکہ کوروناسے متعلق اگرحالات زیادہ خراب ہوئے تومکمل لاک ڈاو¿ن بھی لگ سکتاہے،وزیر اعظم کی رائے ہے ایسی پابندیاں نہ لگائی جائیں کہ لوگوں کی معاشی حالت متاثرہو۔

مزیدخبریں