(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ اقراءعزیز کی جانب سے پہلی بار اپنے حمل اور ماں بننے کے احساس سے متعلق بات کی گئی ہے۔اقراءعزیز نے حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم کیلئے انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی نجی، پیشہ ورانہ زندگی، شوہر یاسر حسین اور بیٹے کبیر حسین سے متعلق خوب دلچسپ باتیں کی ہیں۔
اقرا عزیز نے کہا کہ ’ماں بننے کے عمل کے دوران انہوں نے کسی کو کسی قسم کا کچھ تنگ نہیں کیا تھا، انہیں شادی کرنے اور ماں بننے کا بہت شوق تھا انہیں معلوم ہوا کہ وہ ماں بننے والی ہیں، پھر ایک دن آیا کہ کبیر حسین ان کے ہاتھوں میں تھا‘۔اقراءعزیز نے بتایا کہ ’ہاں بس تھوڑا وقت ایسا آیا تھا کہ وہ یاسر حسین سے بہت سی جگہوں پر جانے اور مزے مزے کے کھانے، کھانے کی فرمائش کرتی تھیں، انہیں یاد ہے کہ ایک بار ان کی فرمائش پر یاسر حسین انہیں کہیں تنگ گلیوں میں لے گئے تھے، انہوں نے اپنے پالتو کتے اور یاسر حسین کے ساتھ وہیں بیٹھ کر نلی بریانی کھائی تھی‘۔
اقراءعزیز نے میاں بیوی کے رشتے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’شادی میں سب پیار محبت کے ساتھ عزت بھی ہو تو وہ پھر لمبی چلتی ہے، پیار محبت شادی سے پہلے ہو یا بعد میں جلدی ختم ہو جاتی ہے مگر اگر رشتے میں عزت بھی پائی جائے تو ہر رشتہ دیرپا چلتا ہے ‘۔