(24 نیوز)کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار لیگی رہنما و سابق سینیٹر چودھری تنویر احمد خان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا،اینٹی کرپشن راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج مسرور زمان نے طبی بنیادوں پر گزشتہ روز دس دس لاکھ روپے کے دو مچلکوں پر ضمانت منظور کی تھی ۔
چودھری تنویر کے خلاف سرکاری اراضی پر ولائیت کمپلیکس کی تعمیر و تعمیراتی نقشے کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج تھا ،عارضہ قلب کے باعث چوہدری تنویر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں ،اینٹی کرپشن کی جانب سے 8مارچ کو درج مقدمے میں آر ڈی اے کے دس افسران بھی نامزد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب صوبہ کا بل پیش کرنے والے حکومتی ایم این اے بھی اپوزیشن کے ہو گئے