تحریک عدم اعتماد میں ملوث ہونے کاالزام ۔۔امریکا کا بھی ردعمل سامنے آگیا

Mar 31, 2022 | 10:08:AM

(24 نیوز)حکومت کو مبینہ دھمکی آمیز خط ملنے کے معاملہ پر 24 نیوز نے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے رابطہ،امریکی سفارتخانے مبینہ خط سے لا علمی کا اظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق 24 نیوز کے سوال پر کے’ کیا مبینہ خط امریکی حکام کی جانب سے بھیجا گیا ؟،جس کا جواب دیتے ہوئے ترجمان امریکی سفارتخانہ نے مبینہ خط سے اظہار لا علمی کرتے ہوئے کہاکہ معاملے کے متعلق پاکستانی دفتر خارجہ سے رابطہ کیا جائے ،معاملے کا جواب پاکستانی وزارت خارجہ دے سکتی ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے جلسہ عام میں دھمکی آمیز خط ملنے کا دعوی کیا تھا۔حکومت کا دعویٰ ہے کہ مبینہ خط تحریک عدم کے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یوکرین میں مرنے والوں کو دفن کرنا بھی محفوظ نہیں رہا ،اقوام متحدہ

مزیدخبریں