نیوکلیئر پاور پلانٹ کے 3 یونٹ ٹرپ۔ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے 3 یونٹ ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہےجبکہ کچھ علاقوں میں بجلی کی عارضی لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی کے مطابق چند گھنٹوں میں ان پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار دوبارہ بحال ہو جائے گی، وزارت توانائی نےکہا ہے کہ نیوکلیئر پلانٹ میں ٹرپنگ کے باعث بجلی شارٹ فال بڑھنے سے ملک کے مختلف حصوں کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے تاہم چند گھنٹوں میں بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ہو جائے گی۔
واضح رہے گزشتہ 12 گھنٹوں سے ملک کے مختلف حصوں خاص طور پر دیہی علاقوں میں بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان کا پہلا عشرہ انتہائی گرم ۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی