یوکرینی صدر کا آسٹریلوی پارلیمنٹ سے خطاب ،روس پر ایٹمی پابندیا ں لگانے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے آسٹریلوی پارلیمنٹ سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے روس کی طرف سے جوہری حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے آسٹریلوی پارلیمنٹ سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کیا ،آسٹریلوی پارلیمنٹ میں یوکرین صدر کے خطاب شروع ہوتے ہی تمام ارکان پارلیمنٹ نے تالیا بجا کر یوکرینی صدر کو خوش آمدید کہا ۔آسٹریلوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے یوکرینی صدر نے کہا کہ اگر روس اپنے جارحانہ عزائم سے باز نہ آیا تو عالمی سلامتی شدید خطرے سے دوچار ہوجائیگی ۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے دنیا میں ایسا نہیں دیکھا کہ کوئی ملک کسی پڑوسی ملک کے خلاف جنگ شروع کرے، کھلے عام پڑوسی ملک کی تباہی کا اعلان کرے ، ان کا کہناتھا کہ روسی صدر نے دھمکی دی کہ اس قوم کا نام و نشان نہیں چھوڑنا ،یوکرینی قوم کو آزادی سے جینے کا حق ہے جو اسے ملنا چاہئے ۔زیلنسکی نے آسٹریلوی پارلیمنٹ کوروس کی طرف سے جوہری حملے کے خدشے سے آگاہ کیا ۔ان کا کہناتھا کہ جوہری جنگ چھڑی تو کوئی یہ نہیں کہہ سکے گا کہ دنیا کا کوئی حصہ تابکار آلودگی سے محفوظ رہے گا۔ جو ملک جوہری بلیک میلنگ کا استعمال کر رہا ہے اس پر پابندیاں لگنی چاہئیں ۔
یوکرینی صدر نے کہا کہ اگر ہم نے اب روس کو نہ روکا، اگر ہم نے روس کو جوابدہ نہ ٹھہرایا تو ہمیں دنیا کے دوسرے ممالک کی تباہی کیلئے تیار رہنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک عدم اعتماد میں ملوث ہونے کاالزام ۔۔امریکا کا بھی ردعمل سامنے آگیا