عمران خان کہیں نہیں جارہے ،آخری پتہ شو  کرنا باقی ہے:سبطین خان

Mar 31, 2022 | 12:56:PM

(24نیوز) وزیرجنگلات پنجاب سبطین خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی کشتی کو کوئی خطرہ نہیں آخری وقت میں کشتی میں ڈبل انجن لگے گااور کشتی تیزی سے  آگے  بھاگے گی ۔ پرویزالہی کو وزارت اعلیٰ کیلئے 195 ووٹ ملیں گے۔

رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے باہر صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان  نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کہیں  نہیں جا رہے آخری وقت تک امید باقی ہے ان کا کہنا تھا کہ   پی ٹی آئی کے منحرف  ارکان کو احساس ہو گیا تو وہ اخلاقی گراؤنڈ پر واپس آ  سکتے ہیں  آخری وقت میں کچھ بھی ہو سکتا ہے  عمران خان انشاء اللہ  وزیر اعظم رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیںاکاؤنٹ میں کتنی رقم ہونے پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟اہم خبر جانیے

ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ عمران خان تو جا رہے ہیں  پرویزالہی کے وزیر اعلی بننے کے کنتے امکانات ہیں ؟ سبطین خان نے دعوی کیا  پرویز الٰہی  تو انشا اللہ وزیر اعلیٰ بن چکے ہیں ۔ پرویز الہی کے ایک سو بچانوے اور  دو سو کے قریب ووٹ لینگے ۔  ن لیگ کے ارکان بھی پرویز الٰہی  کو ووٹ  دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آخری وقت پر آخری پتہ شو کریں گے جس سے  کشتی میں ڈبل انجن لگ جائے گاااور کشتی تیزی سے  آگے  بھاگے گی۔

یہ بھی پڑھیںحکومت کو بڑا جھٹکا۔مزید کتنے وزرا پارٹی چھوڑنے کو تیار؟

مزیدخبریں