گھریلو لڑائی جھگڑا ۔مشتعل ماں نے 3 بچوں کو چھریاں مار کر قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آبادمیں گھریلو جھگڑے نے 3 بچوں کی جان لے لی۔ماں کے ہاتھوں بچوں کے تہرے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقہ میں شوہر اور بیوی کے درمیان گھریلو لڑائی جھگڑا ہوا جس پر خاتون مشتعل ہوگئی اور اپنے تین بچوں کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا،خاتون نے خود کو بھی چھری مارکرخودکشی کی کوشش میں زخمی ہو گئی ۔جاں بحق ہونے والے بچوں میں 7سالہ آیان، 4سالہ مسکان اور 3سالہ نور شامل ہیں، لاشوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ذخمی خاتون کا علاج جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور:گھر کی چھت سے نومولود برآمد