سیاسی صورتحال ۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے بھی بڑا بیان دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سیاست کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر عمران مخالف حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑی ہوئی ہے اس تناظر میں وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہے تبدیلی سرکار کا پٹرول ختم ہوگیا۔
خیال رہے کہ ریحام عمران خان کی حکومت اور ان کی پالیسوں پر اکثر تنقید کرتی ہوئی نظر آتی ہیں،گزشتہ روز بھی ریحام خان نے ٹوئٹر پر وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ بزدار کو آؤٹ کرنے کا مقصد کپتان کی کپتانی بچنے کی ناکام کوشش ہے، چودھری پرویز الٰہی بھی پنجاب کے وزیراعلیٰ نہیں بن سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے متعلق منیب بٹ کا سنسنی خیز انکشاف