(ویب ڈیسک)متحدہ اپوزیشن اور حکومت کا ساتھ چھوڑنے والی جماعتوں کے پارلیمانی سربراہوں کا اہم اجلاس ، اجلاس میں انکشاف ہوا کہ عمران خان نے محفوظ راستہ مانگا ہے۔
متحدہ اپوزیشن کا اجلاس مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا۔ اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ موجودہ صورتحال میں عمران خان نے محفوظ راستہ مانگا ہے۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق عمران خان نے پیشکش کی ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے، اسمبلی تحلیل کر دوں گا، عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن متفق نہ ہوئی تو ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں،اطلاعات کےمطابق اہم شخصیت کے پیغام پر اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں غور کیا اور اپوزیشن کی اکثریت نے عمران خان پر اعتماد نہ کرنے کا کہہ دیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، سپیکر سے جلد ووٹنگ کا مطالبہ کیا جائے، جتنی جلدی عدم اعتماد پر کارروائی مکمل ہو گی ہمیں فائدہ ہو گا۔ اپوزیشن نے وزیراعظم کے لیے واحد فیس سیونگ "استعفا" تجویز کیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد حتمی مرحلے میں داخل ہونے کے بعد ملک میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی صورتحال ۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے بھی بڑا بیان دیدیا