(24نیوز)متحدہ اپوزیشن نے نئے وزیراعظم کا انتخاب ایجنڈے میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا،اپوزیشن نے درخواست قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے نئے وزیراعظم کا انتخاب قومی اسمبلی کے اجلاس میں بطور ایجنڈا شامل کرنے کا مطالبہ کردیا،اپوزیشن نے درخواست قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے ،درخواست میں اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ سپلیمنٹری ایجنڈا جاری کرکے نئے وزیراعظم کا انتخاب بھی ایجنڈے میں شامل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کردی
نئے وزیراعظم کا انتخاب۔اپوزیشن کی درخواست قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع
Mar 31, 2022 | 15:50:PM