مریم اورنگزیب کے کندھے پر ہاتھ رکھنا طارق فضل چودھری کو مہنگا پڑ گیا۔ ویڈیومنظر عام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما طارق فضل چودھری ترجمان مریم اورنگزیب کے کندھے پر ہاتھ رکھنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق 29 مارچ بروزمنگل مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کی جانب سے عوام سے کیے گئے خطاب کے دوران اسٹیج پر جہاں دیگر سیاستدان و کارکنان موجود تھے وہیں مریم اورنگزیب بھی اسٹیج پر موجود تھیں اور حمزہ شہباز شریف کے شانہ بہ شانہ کھڑی تھیں، اسی دوران پیچھے کھڑے طارق فضل چودھری نے مریم اورنگزیب کے کندھے پر ہاتھ رکھ دیا جسے مریم اورنگزیب نے فوراہٹا دیا جس کی ویڈیومنظر عام پر آگئی۔
وائرل ویڈیو میں مریم اورنگزیب کے چہرے کے تاثرات بتارہے ہیں کہ انہیں طارق فضل کا کندھے پر ہاتھ رکھنا اچھا نہیں لگا۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فضل چودھری کی اس حرکت پر شدید تنقید کی جارہی ہے، متعدد انٹرنیٹ صارفین نے طارق فضل چودھری کے اس عمل کو ’ہراسانی‘ قرار دیا ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جلسوں میں خواتین کو آن کیمرہ ہراساں کرنا اب معمول کی بات بن چکا ہے۔
خیال رہےکہ اس سے قبل 22 مارچ کو مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران مفتاح اسماعیل نے ثانیہ عاشق کے دوپٹے سےا پنا چہرہ صاف کیا جس کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، ویڈیو کے وائرل ہونے پر مفتاح اسما عیل نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ثانیہ عاشق سے معافی مانگی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی صورتحال ۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے بھی بڑا بیان دیدیا