وزیر اعظم ان یا آﺅٹ۔تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اتوار کو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا۔ابھی تحریک پر فریقین کی جانب سے بحث کی جائے گی۔لیکن اس تحریک کے منطقی انجام کے حوالے سے اپوزیشن اور سپیکر کے درمیان اہم پیشرفت ہو گئی۔اس پیشرفت کے مطابق تحریک عدم اعتماد کا معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اور اپوزیشن کی ملاقات ہوئی۔ ا پوزیشن نے اسپیکر کے دیئے گئے وقت پر ووٹنگ پر "ہاں" کر دی۔زرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اتوار کے روز ہوگی ۔ اپوزیشن نے , اسپیکر کو یقین دہانی کرائے کہ اس حوالے سے کوئی شور شرابہ نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔مریم اورنگزیب کے کندھے پر ہاتھ رکھنا طارق فضل چودھری کو مہنگا پڑ گیا۔ ویڈیومنظر عام پر