روس یوکرین میں لڑائی کیلئے لیبیا کے جنگجو بھرتی کررہا ہے، پینٹاگون کا انکشاف

Mar 31, 2022 | 18:16:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے محکمہ دفاع پینٹاگون نے پہلی مرتبہ انکشاف کیا ہے کہ روس لیبیا سے کرائے کے جنگجوؤں کی بھرتی شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور یوکرین کے دارالحکومت کیف کے ارد گرد تعینات قریباً 20 فیصد روسی فوجیوں کی کہیں اور صف بندی کی جارہی ہے۔

العریبہ ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق پینٹاگون کے پریس سیکرٹری جان کربی نے معمول کی بریفنگ میں کہا کہ ’’ہم نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں فوجیوں کے ایک معمولی فیصد کی نئی صف بندی ملاحظہ کی ہے اور ہمارا اندازہ ہے کہ کچھ فوجیوں کی بیلاروس میں دوبارہ صف بندی کی جارہی ہے‘‘۔انھوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ متعیّن کردہ فوج اپنے آبائی گیریژن میں واپس نہیں گئی ہے۔یہ کوئی معمولی نکتہ نہیں ۔ اگر روسی یوکرین میں فوجیوں کی کمی کے بارے میں سنجیدہ ہیں کیونکہ یہ ان کا دعویٰ ہے تو پھرانھیں فوجیوں کوواپس گھربھیج دینا چاہیے‘‘۔جان کربی کا کہنا تھا کہ روس اب بھی کیف پر فضائی اور زمینی حملے کررہا ہے۔فضائی حملے رک نہیں سکے ہیں اور کیف شہراب بھی بہت زیادہ خطرے میں ہے۔انھوں نے اپنے گذشتہ بیانات کا اعادہ کیا کہ روس ڈونبس پر حملہ آور ہونے پرتوجہ مرکوزکررہا ہے اور روس کے کرائے کے فوجیوں پر مشتمل ویگنرگروپ نے ڈونبس خطے میں قریباً ایک ہزارجنگجو تعینات کیے ہیں۔کربی نے دعویٰ کیا ہےکہ اب ایک نئی پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ ویگنرگروپ لیبیا سے کرائے کے فوجیوں کی بھرتی کا خواہاں ہے۔ پینٹاگون نے پہلے بھی کہا تھا کہ اس کے پاس شام سے یوکرین میں لڑائی کے لیے جنگجوؤں کی بھرتی کے اشارے موجود ہیں لیکن ترجمان نے لیبیا کا اس ضمن میں پہلی مرتبہ ذکرکیا ہے۔ایک دفاعی عہدیدار نے بتایا کہ ایک اورنئی پیشرفت کا مشاہدہ کیا گیا ہےاوروہ یہ کہ روسی فوجی چرنوبل پاور اسٹیشن سے پیچھے ہٹ رہے ہیں اوروہ وہاں سے پڑوسی ملک بیلاروس میں منتقل ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کردی

مزیدخبریں