عمران خان کے پاس اب کوئی فیس سیونگ راستہ نہیں ، بلاول بھٹو زرداری

Mar 31, 2022 | 18:53:PM
چیئرمین پیپلزپارٹی، بلاول بھٹو زرداری، عمران خان، اپنی کرسی، کیسے بچائیں گے،کوئی محفوظ راستہ نہیں،
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان اپنی کرسی کیسے بچائیں گے، اتحادی ہمارے ساتھ ہیں،اب کوئی محفوظ راستہ، فیس سیونگ اور بیک ڈور راستہ بھی نہیں ہے۔
قومی اسمبلی کے باہر اپوزیشن رہنماﺅں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم جب بھی اسمبلی میں پہنچتے ہیں عمران خان کو شکست ہوتی ہے، عمران خان آج سپیکر کو استعمال کرکے بھاگ گئے، کب تک بھاگیں گے،عمران خان اپنی کرسی کیسے بچائیں گے،ان کا کہناتھا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں،اب کوئی محفوظ راستہ، فیس سیونگ اور بیک ڈور راستہ بھی نہیں ہے،ایک قابل عزت طریقہ ہے کہ عمران خان استعفیٰ دیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ یہ جو قدم اٹھانے جا رہے ہیں ملک کیلئے مشکل پیدا کر رہے ہیں،عمران خان نے فیصلہ کیا جاتے جاتے جتنا بھی ہو سکے ملک کا نقصان کیا جائے،ان کا کہناتھا کہ اپنی کرسی بچانے کیلئے ایسا کرنا نامناسب ہے،آپ کو جس طریقے سے اقتدار ملا وہ انتہائی نامناسب تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایوان میں 172 ارکان موجود ،کیا سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس کوئی آئینی، قانونی اور اخلاقی جواب باقی رہ گیا،شہباز شریف