(24 نیوز) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے نئی امتحانی پالیسی جاری کر دی گئی۔نئی امتحانی پالیسی کے باعث ہزاروں امیدواروں کا قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈز نےطلبا کو نمبر بہتر کرنے کے لئے تین سالوں میں چار بار امتحان دینے کا موقع فراہم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ میں نمبر بہتر کرنے کے حوالے سےنئی پالیسی کا نوٹیفکیشن داخلہ بھیجوانے کے آخری روز جاری کیا گیا۔آج انٹرمیڈیٹ کے لئے داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ ہے۔نوٹیفیکشن کے مطابق صرف ای اور ڈی گریڈ والے بچے ہی نمبر بہتر کرنے کا اہل ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری دن نوٹیفیکشن جاری ہونے سے ہزاروں طلبا رواں سال نمبر بہتر کرنے کے چانس سے محروم رہ جائیں گے،
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نئی پالیسی کانوٹیفیکشن بینک بند ہونے سے کچھ گھنٹے پہلے جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک تولہ سونا کتنا مہنگا ہوا ؟