پاکستان کادھمکی آمیز خط لکھنے والے ملک کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ 

Mar 31, 2022 | 19:44:PM
پاکستان، دھمکی دینے والے ملک، بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ
کیپشن: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان نے دھمکی دینے والے ملک کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان میں اس ملک کے سفیر اور ملک کو بھرپور جوابی پیغام بھیجے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے شرکت کی،اجلاس میں وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے ،اجلاس میں مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے شرکا کو بریفنگ دی۔
اعلامیہ کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے غیرملکی مراسلے پر شدید تشویش کا اظہارکیا،غیرملکی سینئر آفیشل نے ملاقات میں پاکستانی سفیر کو پیغام دیا،پاکستانی سفیر نے پیغام وزارت خارجہ کو ارسال کیا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ غیرملکی مراسلہ پاکستان میں کھلی مداخلت ہے،غیرملکی مراسلہ کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا ،پاکستان میں اس ملک کے سفیر اور ملک کو بھرپور جوابی پیغام بھیجا جائے  گا،کمیٹی نے وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی، اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ معاملہ پارلیمنٹ کی سکیورٹی کمیٹی ان کیمرا سیشن میں لانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں واپسی کا ایک ہی راستہ ہے، منحرف ارکان نے عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا