وزیراعظم عمران خان کی زبان پھسل گئی۔۔ دھمکی آمیز خط لکھنے والے ملک کا نام بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط لکھنے والے ملک کا نام بتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے خطاب کی تمہید بیان کرتے کرتے جب وہ اپنے اصل مقصد کی جانب آئے تو خط کا تزکرہ کرنے لگے اور کہا کہ 7 یا8 مارچ کو ہمیں خط ملا۔اس دوران ان کے منہ سے اچانک ملک کا نام امریکا نکل گیا۔پھر ان کو فوری طور پر اپنی غلطی کا احساس ہوا تو وہ تھوڑا مسکرائے اور کہا کہ ایک غیر ملک نے ہمیں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے دھمکی آمیز خط لکھا۔انہوں نے کہامجھے نام نہیں لینا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔پاکستان اپنے فیصلہ کن موڑ پر ہے۔۔عمران خان کا قوم سے خطاب
وزیراعظم ۔ زبان ۔پھسل۔۔ دھمکی۔۔ خط۔ ملک۔ نام