اسٹیٹ بینک کےذخائر گھٹ کر 12.04 ارب ڈالر رہ گئے

Mar 31, 2022 | 21:41:PM
اسٹیٹ ,بینک ,پاکستان
کیپشن: اسٹیٹ بینک آف پاکستان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملکی معیشت کے لئے بڑا چیلنج سامنے آرہا ہے اور روپے پر دباؤ کی اہم وجہ قرضوں کی واپسی ہے۔ اسٹیٹ بینک کےذخائر 14.96 ارب ڈالر سے گھٹ کر 12.04 ارب ڈالر رہ گئے ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے ،چین اور بیرونی قرض کی مد میں  2 ارب 91 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ادا کئے گئے ، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14.96 ارب ڈالر سے گھٹ کر 12.04 ارب ڈالر رہ گئے ۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 

 کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر اضافے سے 6.50 ارب ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ ملک کے مجموعی ذخائر 2.88 ارب ڈالر کمی سے 18.55 ارب ڈالر رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے عامر لیاقت سمیت 17منحرف ارکان کو  گروپ سے نکال دیا