فواد چودھری نے اپنے کزن فرح الطاف کو بھی بے شرم کہہ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن فرخ الطاف کو بے شرم کہا ہے۔
ٹوئٹر پر فواد چودھری نے فرخ الطاف اور رمیش کمار کی سندھ ہاؤس پہنچنے پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے غصے کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر گزشتہ روز کی ہے جس میں فرخ الطاف کو پی ٹی آئی کے منحرف رکن رمیش کمار کے ساتھ سندھ ہاؤس میں بیٹھا دیکھاجاسکتا ہے۔فواد چودھری نے تصویر پر ’دو اور بے شرم ‘ لکھا۔ واضح رہے کہ بدھ کو سندھ ہاؤس میں اپوزیشن کا اجلاس ہواتھاجس میں مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اورشہبازشریف نے شرکت کی تھی جب کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے مزید 3 ارکان قومی اسمبلی بھی سندھ ہاؤس پہنچ گئے تھے جس کے بعد اجلاس میں شریک تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ فواد چودھری اس سے قبل راجا ریاض اور نور عالم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بھی انہیں بے شرم کہہ چکے ہیں۔
دو اور بے شرم pic.twitter.com/BoDwL8MmMd
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 30, 2022
یہ بھی پڑھیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زبان پھسل گئی۔۔ دھمکی آمیز خط لکھنے والے ملک کا نام بتا دیا
فواد چودھری ۔کزن۔ فرح الطاف۔بے شرم۔ تصویر ۔بے شرم