لاہور کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کی منظوری

Mar 31, 2022 | 22:15:PM

(24 نیوز ) پنجاب حکومت نے لاہور کو نئے انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔لاہور کو شمالی اور جنوبی لاہور کے نام سے دو اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق دور حکومت سے لاہور کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے باقاعدہ اصولی منظوری دے دی ہے اور پنجاب حکومت نے باقاعدہ انتظامی سطح پر لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے ۔وزیر اعلی پنجاب نے جہاں  پنجاب میں 3 نئے اضلاع اور 2 نئی تحصلییں بنانے کی اصولی منظوری دی ، وہیں لاہور کو 2 اضلاع میں تقسیم  کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔لاہور انتظامی سطح پر دو اضلاع میں تقسیم کردیا گیا ۔لاہور کو شمالی اور جنوبی لاہور کے نام سے دو اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے۔لاہور میں دو ڈپٹی کمشنر اور دو ڈی پی او ہوں گے جبکہ ساڑھے 600 زائد نئی پوسٹوں کی تخلیق ہوگی ۔لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے سے صوبائی محصولات میں بھی اضافہ ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے عامر لیاقت سمیت 17منحرف ارکان کو  گروپ سے نکال دیا

مزیدخبریں