پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری 

Mar 31, 2022 | 22:21:PM
وزارت خزانہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، نوٹیفکیشن جاری،
کیپشن: پٹرول پمپ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت خزانہ نے کہاہے کہ یکم سے 15 اپریل تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی ،حکومت 33 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی ،وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے ،ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے برقرارہے، اسی طرح لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت118 روپے 31 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 125 روپے 56 پیسے برقرارہے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان کی زبان پھسل گئی۔۔ دھمکی آمیز خط لکھنے والے ملک کا نام بتا دیا