ملک بھر میں موسم کی صورتحال

Mar 31, 2023 | 10:33:AM
خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر، اسلام ا باد اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب اورکشمیرمیں چند مقامات پرموسلادھار بارش متوقع ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر، اسلام ا باد اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب اورکشمیرمیں چند مقامات پرموسلادھار بارش متوقع ہے۔ 

اسلام آباد میں مطلع  ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔

پنجاب کے علاقے:

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم،  خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ ،  بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، ساہیوال،  رحیم یار خان، پاکپتن، راجن پور، خانیوال، بہاولنگر ، میانوالی،  ننکانہ صاحب اور گردونواح  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ 

خیبر پختونخوا کے علاقے:

پشاور، چارسدہ، نوشہرہ صوابی، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، بونیر، کوہستان، شانگلہ ، ہری پور اور ایبٹ آباد  میں   تیز  ہواؤں  اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور   ژالہ باری جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

بلوچستان کے علاقے:

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ  کوئٹہ، ژوب، قلات، چمن، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اوربارکھان میں تیز  ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ۔ اس دوران  چند مقامات پر موسلادھار بارش اور   ژالہ باری متوقع ہے۔

سندہ کے علاقے:

صو بہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم سکھراور جیکب آبادمیں مطلع ابرآلود رہے گا۔

کشمیر/گلگت بلتستان کے علاقے:

کشمیر میں مطلع  ابرآلود  رہنے  کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  جبکہ  چند مقامات پر   ژالہ باری کا امکان ۔گلگت بلتستان  میں مطلع  ابرآلود  رہنے  کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  اور  بلند پہاڑوں  پر برفباری متوقع ہے۔