دو گھنٹے کام کریں اور 500 ڈالر کمائیں؟ ایمازون سے متعلق ہوشربا انکشافات

Mar 31, 2023 | 11:14:AM
دو گھنٹے کام کریں اور 500 ڈالر کمائیں؟ ایمازون سے متعلق ہوشربا انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان میں پانچ سال پہلے بہت شور اٹھا کہ ایک نیا بزنس آیا ہے جس کا نام ایمازون ہے بس دو گھنٹے کام کریں اور 500 ڈالر ایک ہی دن میں حاصل کریں اس بات میں کتنی سچائی ہے وہ سامنے آ گئی ہے۔

پاکستان میں ایمازون اور فری لانس بزنس میں بڑا نام رکھنے والے حافظ احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ابھی بھی تاثر پایا جاتا ہے کہ 2 گھنٹے کام کریں اور 500 ڈالر روزانہ کمائیں، اس بات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایسا حقیقی دنیا میں نہیں ہوتا خواب میں ایسا ہو سکتا ہے۔اور راتو ں رات امیر بننے کا کوئی فارمولہ نہیں ہے۔

24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ آپ تھوڑا سا کام کر کے بہتر اور اچھے پیسے کما سکتے ہیں ، ہمارے ملک پاکستان میں ایک طالب علم ڈگری کر کے نکلتا ہے اور وہ 25 سے 30 ہزار کماتا ہے اگر کوئی بھی شخص جس کو بنیادی انگلش آتی ہو اور اسے بزنس کی کچھ بنیادی باتوں کا علم ہو وہ روزانہ کے 4 سے 5 گھنٹے فری لانسنگ کا کام کر کے 500 سے 1000 ڈالر یعنی پاکستانی ڈیڑھ لاکھ سے 2 لاکھ ماہانہ کما سکتے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں مزید کمی،روپیہ مہنگا ہوگیا

ایمازون سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ویب سائٹ ہے جہاں لوگ چیزیں بیچتے اور خریدتے ہیں، آپ یہاں پر صرف اپنی سروسز دیتے ہیں۔ آپ کے پاس کوئی بھی سکل ہے چاہے آپ اچھے ویب ڈویلپر ہیں یا گرافک ڈیزائنر ہیں یا پھر ایس ای او (SEO) کے ماہر ہیں آپ یہاں پر لوگوں کو اپنی سروسز دے کر اچھے پیسے کما سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر کوئی شخص امریکا میں بیٹھا ہے وہ آپ کو ای میل کرتا ہے کہ یہ میرا کنٹنٹ ہے آپ اس کا مجھے تھمب نیل بنا دیں۔ آپ اس کو تھمب نیل بنا دیں اور ڈالر کمائیں بس یہ ہی فری لانسنگ ہے۔ 

ایمازون پر کام کرنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر آپ نے صرف لوگوں کو ورچوئلی اسسٹ کرنا ہے کوئی بندہ کسی بھی ملک میں ہو وہ چاہتا ہے کہ اسے کوئی چیز خریدنی ہے تو وہ کسی ایسے بندے کو ڈھونڈے گا جو جانتا ہو کہ اچھی، معیاری اور سستی چیز کہاں سے ملے گی۔ بس آپ نے مختلف ویب سائٹس پر جانا ہے وہاں پر موجود کمپنیوں سے مطلوبہ چیز کی قیمت طے کرنی ہے اور اپنا مارجن رکھتے ہوئے اس بندے کو مہیا کر دینی ہے۔ اس میں کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے، اس کے لیے انگلش میں ماسٹرز ہونا بھی ضروری نہیں ہے۔

لازمی پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ،کتنے کم ہوئے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایمازون پر لوگ اپنے برانڈ زبھی لانچ کر رہے ہیں اور سروسز بھی دے رہے ہیں۔ بہت سے لوگ پاکستان میں بیٹھ کر اور برطانیہ اور کینیڈا میں بزنس کر رہے ہیں۔ یہاں پر چیز بیچنے سے پہلے ایک مکمل پراڈکٹ ہنٹنگ کرنی پڑتی ہے تمام اسٹیٹس کو دیکھنا پڑتا ہے کہ کونسی چیز کہاں پر بک رہی ہے اور کونسی چیز کا کہاں پر زیادہ بزنس ہو رہا ہے اور کونسی چیز ڈیڈ ہو چکی ہے۔

پاکستان میں فریش گریجوایٹس اور تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان جو ایمازون پر کام کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے چار پانچ سکلز ہیں جہاں باآسانی کام کیا جا سکتا ہے جن میں پراڈکٹ ہنٹنگ، پراڈکٹ سورسنگ اور پے پر کلک جیسے کام کیے جا سکتے ہیں۔ یہاں کام کرنے کیلئے آپ کو پہلے فری لانسنگ سیکھنی چاہئےپھر اپ ورک اور فائیور جیسی فری لانسنگ ویب سائٹس پر اکاؤنٹ بنانا چاہیے۔