حقہ رکھنے والے شہری کو پولیس نے پکڑ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)گن کی شکل میں حقہ رکھنے والے شہری کو پولیس نے پکڑ لیا ۔
آسٹریلوی پولیس نے ایک ایسے شخص پر فرد جرم عائد کی ہے جسے مبینہ طور پر ایک کلاشنکوف AK-47 اسالٹ رائفل اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا تھا لیکن اس کا مقصد کچھ اور ہی نکلا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی شام شمال مغربی سڈنی میں اسالٹ رائفل کی وجہ سے ہنگامی کالوں کے فوری بعد پولیس کو ایک بڑی کارروائی کرنا پڑی۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے پولیس کلاشنکوف بردار شخص تک پہنچی،حکام نے ایک بڑے عملے کے ساتھ کارروائی کی جس میں ایک ہیلی کاپٹر بھی شامل تھا۔
ضرور پڑھیں :دو گھنٹے کام کریں اور 500 ڈالر کمائیں؟ ایمازون سے متعلق ہوشربا انکشافات
اُس شخص سے بظاہر ایک ’رائفل‘ برآمد ہوئی، لیکن پولیس کو جلد ہی معلوم ہو گیا کہ یہ درحقیقت ایک کلاشنکوف کی شکل سے سے ملتا جلتا ایک حُقّہ ہے - ایک آلہ جسے تمباکو یا دیگر نشہ آور جڑی بوٹیاں پینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس واقعے کے سلسلے میں ایک 50 سالہ شخص کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے 1940 کی دہائی میں میخائل کلاشنکوف نے سوویت فوج کے لیے ایک سستے اور قابل اعتماد خود کار ہتھیار کے طور پر یہ خود کار رائفل تیار کی تھی۔ ایک اندازے کے مطابق، اب تک تقریباً 10 کروڑ حقیقی کلاشنکوف AK-47 رائفلیں تیار کی جا چکی ہیں۔