دل کی بیماری اور فالج کو کم کرنے کی بہترین غذائیں

Mar 31, 2023 | 14:05:PM
 ہارٹ اٹیک، فالج اور دیگر امراض قلب کو دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ مانا جاتا ہے۔مگر روزمرہ کی غذا میں چند گریوں کو شامل کرکے ہارٹ اٹیک، فالج اور امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ہارٹ اٹیک، فالج اور دیگر امراض قلب کو دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ مانا جاتا ہےمگر روزمرہ کی غذا میں چند گریوں کو شامل کرکے ہارٹ اٹیک، فالج اور امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ 

دل انسانی جسم کا ایک اہم عضو ہے اور صحت مند دل کے لیے آپ کو اپنا طرزِ زندگی بہتر بنانے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ قلبی امراض جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔ 

آپ کے طرز زندگی کے انتخاب میں غذا سر فہرست ہے جو آپ میں امراض قلب اور فالج کے امکانات کو بڑھا سکتے ہیں۔ 

فالج اور دل کی بیماری کا خطرہ بڑھانے والی غذائیں:

نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ خوراک میں بہت سی غذائیں سوزش پیدا کرتی ہیں جو قلبی مسائل اور فالج کا باعث بن سکتی ہیں، یعنی میٹھے مشروبات، پراسیس شدہ گوشت اوررییفائنڈ اناج، وغیرہ ہیں۔  

دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ سیر شدہ چکنائی، ٹرانس فیٹ ، جو چربی کی خطرناک قسم ہے اور کولیسٹرول والی غذاؤں کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، خوراک میں بہت زیادہ نمک یعنی سوڈیم کا استعمال بلڈ پریشر کی سطح کو بڑھا سکتا ہے، جس سے دل کی بیماری اور فالج ہوسکتا ہے۔ 

ایک صحت مند غذا، ورزش  دائمی بیماری پیدا ہونے کے امکانات کو کم کرتی ہے۔ پھلوں اور سبزیوں سے بھرپور غذا کو خوراک میں شامل کرنا، جس میں سارا اناج اور صحت بخش پروٹین شامل ہیں، آپ کی صحت کے لیے بہتر اور غیر صحت بخش غذا کھانے سے بہتر ہے۔

دل کو صحت مند بنانے والی غذائیں:

ماہرین کہتے ہیں کہ ورزش ہمیں ایک صحت مند زندگی فراہم کرتی ہے، اِس کے علاوہ کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں کہ جن کو اگر ہم اپنی روز مرہ کی خوراک میں شامل کرلیں تو ہمارا دل صحت مند رہے گا اور بہت سی جان لیوا بیماریوں کے خطرے سے بھی بچ سکتے ہیں۔

فائبر کا استعمال:

فائبر سے بھرپور غذائیں ہمارے دل کی صحت کے لیے بہت مفید ہوتی ہیں، یہ غذائیں ہمیں دل کی بیماریوں سے منسلک ہونے والے خطرات سے لڑنے میں مدد کرتی ہیں۔ فائبر ہمارے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے جو امراض قلب کی بنیادی جڑ ہے، اِس کے علاوہ فائبر کولیسٹرول کی بڑھتی سطح کو بھی برقرار رکھنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ فائبر والے پھلوں میں کیلے، سیب ، انناس، آم، ناشپاتی، مالٹے وغیرہ شامل ہیں جبکہ فائبر والی سبزیوں میں پھلیاں، سیم پھلی، کچی گاجر، بینگن، شلغم، خالص مکئی، آلو سمیت دیگر سبزیاں شامل ہیں۔

اومیگا 3 کا استعمال:

اومیگا 3 دل کی صحت بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے، اِس کو غذا میں شامل کرنے سے ناصرف آپ کے دل کی صحت کو فروغ ملے گا بلکہ یہ جسم کی سوزش بھی کم کرتا ہے، اومیگا 3 حاصل کرنے کے لیے آپ گری دار میوے اور بیج کھاسکتے ہیں، اِس کے علاوہ آپ اِس کےحصول کے لیے چربی والی مچھلی کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

گری اور میوے:

گری اور میوؤں کو تو غذائیت کی طاقت کا گھر بھی کہا جاتا ہے، لہٰذا آپ روزانہ گری اور میوے جیسے بادام اور اخروٹ کھائیں اور قلبی امراض سے نجات پائیں۔

سوڈیم کی مقدار کو کمی: 

ماہرین کے مطابق سوڈیم کی زائد مقدار ہمارے دل کے لیے غیر صحت بخش ثابت ہوتی ہے، یہ ہمارے بلڈ پریشر کی سطح کو بڑھا سکتا ہے اور ساتھ ہی ہمارے گُردوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔ ایسے میں اگر آپ اپنی غذا میں نمک کی مقدار کم کردیں تو آپ قلبی امراض سے دور رہ سکتے ہیں۔

کم کھانا:

ماہرین کہتے ہیں  کہ اگر آپ کو امراض قلب سےخود کو محفوظ رکھنا ہے تو اِس کے لیے سب سے ضروری یہ ہے کہ آپ اپنا وزن بڑھنے نہ دیں کیونکہ اگر آپ کا وزن زیادہ ہوگا تو آپ باآسانی قلبی امراض کا شکار ہوسکتے ہیں، لہٰذا آپ اپنی خوراک کم کریں لیکن آپ جو بھی لیں وہ غذائی اجزاء سے بھرپور ہو، فاسٹ فوڈ اور زیادہ مصالحے والی غذائیں کھانے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں: لاہور: خاتون کو ہراساں کرنیوالا ملزم ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے گرفتار

رییفائنڈ اناج، خاص طور پر تلے ہوئے اناج اورسرخ پراسیس شدہ گوشت، اور شکر والے مشروبات کا کم استعمال بہتر ہے۔ کوشش کریں کہ ان کھانوں کی مقدار کو کم کریں اور ان  کے بجاۓ سارا اناج، سبزی یا پروٹین کے دیگر صحت مند ذرائع جیسے مچھلی کھائیں۔ اس کے علاوہ، پتوں والی سبز اور گہرے پیلے رنگ کی سبزیوں اور پھلوں کی مقدار میں اضافہ کریں۔ اسی طرح، پوری غذائیں اور صحت مند پروٹین سوزش کو کم کرکے دل اور فالج جیسی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتی ہیں، جس سے صحت کے بہتر نتائج برآمد ہوتے ہیں۔