سپانسرشپ حج سکیم: درخواستوں کی وصولی کیلئے 1 ہفتہ توسیع کا فیصلہ 

Mar 31, 2023 | 14:38:PM

(24 نیوز) وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سپانسر شپ حج سکیم میں درخواستیں وصول کرنے کیلئے آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے جس کے بعد درخواستیں 7اپریل کو جمع کرائی جا سکیں گی، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رقوم بھجوانے میں مشکلات کے بعد توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق حج درخواست گزار مزید معلومات اور پروسیس کیلئے نامزد بینکوں سے رجوع کریں، سپانسر شپ حج سکیم کے درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔

سپانسر شپ سکیم کے تحت بھیجی گئی درخواستوں کیلئے رقوم وزارت مذہبی امور کے ڈالر اکاؤنٹ میں بذریعہ ٹی ٹی یا وائر ٹرانسفر بھیجنا ہوں گی، بھجوائی گئی رقوم کی تصدیق اور پراسیس کیلئے درخواست گزار یا قریبی عزیز بینک سے رابطہ رکھیں۔

اسکے علاوہ ریگولر حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی میں بھی 2 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو حج درخواستوں کی وصولی کیلئے کھلے  رہیں گے۔

مزیدخبریں