سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے علاقے کھرڑ بزدار میں گھوسٹ سکولوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قیصر کھوکھر) سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے علاقے کھرڑ بزدار میں 16 گھوسٹ سکولوں کےسامنے آنے پر محکمہ اینٹی کرپشن نے ایکشن لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکےعلاقےکھرڑبزدار میں16گھوسٹ سکولوں کاانکشاف ہوا ہے۔ جس میں 14 پرائمری سکولوں سمیت گورنمنٹ گرلز مڈل سکول اور ہائی سکول شامل ہیں۔ ان16سرکاری سکولوں کی عمارتوں پر بزدار خاندان کےافرادکاقبضہ ہے جو ان کو ڈیروں او رہائشگاہوں کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
ان تمام سکولوں کو فنڈز باقاعدگی کے ساتھ جاری ہورہے ہیں جبکہ ان سرکاری سکولوں کے تمام اساتذہ عثمان بزدارکےرشتہ دارہیں جن کو بزدارخاندان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔
مزید پڑھیں: فتنے کو ملکی سیاست سے مائنس کرنا لازم ہے: رانا ثنااللہ
ان سرکاری سکولوں کے ذریعے ہونے والی بے ضابطگیوں کے انکشاف پر اینٹی کرپشن پنجاب نے ایکشن لیتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے عثمان بزدار، چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ ایجوکیشن سمیت عمر خان بزدار، طورخان بزدار اور شبیراحمدچوہان کو3اپریل کوطلب کرلیا ہے۔