مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

Mar 31, 2023 | 15:38:PM
مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اوگرا نے ایل پی کی قیمت میں بڑی کمی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔

 آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی OGRA نے ایل پی جی LPG کی قیمت میں 49 روپے کمی کر دی ہے۔ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 

چیئرمین اوگرا عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں 49روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 576روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 2214روپے کمی کردی گئی ہے، ایل پی جی229روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے اب گھریلو سلنڈر2702روپے اورکمرشل سلنڈر10397روپے میں فروخت ہوگا۔

مزید پڑھیں: حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط مان لی

چیئرمین اوگرا کا کہنا ہے کہ ہمارے فارمولے پر عمل کیا جائے تو قیمت میں مزید کمی کی جاسکتی ہے، اوگرا اتھارٹی کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام چیف سیکرٹری کو لیٹر جاری کر دیے گئے ہیں، بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
چیئرمین اوگرا عرفان کھوکھر کا مزید کہنا ہے کہ ایل پی جی انڈسٹری کیساتھ ایل این جی کی طرح برتاؤ کیا جائے تو گھر گھرمیں سوئی گیس سے سستی ایل پی جی فراہم کریں گے، جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ JJVL  کی بندش سے حکومت کواربوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ عوام کو مہنگی گیس خریدنا پڑی، ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ نقصان سے بچنے کیلئے فوری طور پر JJVL چلایا جائے۔