پی ٹی آئی کے فوکل پرسن سوشل میڈیا اظہر مشوانی واپس گھر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ترجمان اور فوکل پرسن سوشل میڈیا اظہر مشوانی ایک ہفتہ لاپتہ رہنے کے بعد گھر واپس پہنچ گئے۔
انہوں گھر واپس پہنچنے کی اطلاع ٹوئٹر پوسٹ میں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’الحمداللہ میں خیر و عافیت سے گھر پہنچ چکا ہوں، ان 8 دنوں میں آپکی دُعاؤں، کاوشوں اور سپورٹ نے تاعمر مقروض کردیا۔ جزاک اللہ‘۔
انہوں نے مزید لکھا ’دُعا ہے کہ ہمارے دیگر اسیر کارکنان بھی جلد اپنے خاندانوں کیساتھ افطاری کریں۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمران خان کے ترجمان اظہر مشوانی کے گھر والوں کے مطابق وہ 23 مارچ کو لاہور میں ان کے گھر کے سامنے سے انھیں اٹھایا گیا تھا۔
اظہر مشوانی نہ صرف عمران خان کے ترجمان ہیں بلکہ پارٹی کی دیگر سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ اس سے پہلے وہ پی ٹی آئی کی یوتھ وِنگ کے چیئرمین بھی رہے ہیں اور حال ہی میں وزیرِ اعلی پنجاب کے میڈیا کوآرڈینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔