ملالہ یوسفزئی پاکستان ویمن لیگ سے منسلک ہونے کی خواہش مند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نوبل پرائز یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان ویمن لیگ کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے پاکستان ویمن لیگ کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے ایک ٹیم خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملالہ پاکستان ویمن لیگ میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے ایک ٹیم لینے کی خواہاں ہیں۔ اس مقصد کیلئے انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ بھی کیا ہے۔ ملالہ کی جانب سے پی سی بی سے ویمن لیگ کے تمام تر مراحل کے بارے میں معلومات بھی لی گئیں ہیں۔
مزید پڑھیں: حارث روف نے عمرہ ادائیگی،بابر نے مسجد نبویؐ حاضری کی تصویر شیئر کر دی
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمن لیگ کا حصہ بننے کیلئے ملالہ نے پہلے رمیز راجہ اور اب موجودہ بورڈ مینجمنٹ سے بھی رابطہ کیا ہے۔ جبکہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملالہ ویمن لیگ ٹیموں کی بڈنگ پراسیس میں بھی شامل ہوں گی۔
واضح رہے کہ پچھلے سال لاہور آمد پر ملالہ نے ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے خصوصی طور پر ملاقات کی تھی۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے رواں سال ویمن لیگ کروانے کا ارادہ بھی رکھتا ہے جس کیلئے پی ایس ایل کے دوران ویمن لیگ کے سلسلے میں تین نمائشی میچ بھی کروائے گئے جس میں 10 غیر ملکی خاتون کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی تھی۔