متحدہ عرب امارات کے صدر نے ولی عہد کے بعد اہم عہدوں پر تقرری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے اپنے بیٹے شیخ خالد بن محمد بن زید کو ولی عہد مقرر کرنے کے بعد اہم عہدوں پر بھی تقرری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے بیٹے کو ولی عہد جبکہ بھائی شیخ منصور بن زید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا نائب صدر مقرر کر دیا ہے ، اس کے علاوہ دوسرے 2بھائیوں شیخ طہنون بن زید النہیان اور شیخ حزہ بن زید النہیان کو ابوظہبی کے لیے نائب حکمران نامزد کیا ہے ۔
واضح رہے کہ شیخ طہنون بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر اورامارات کے تیسرے سب سے بڑے سٹیٹ فنڈ ابو ظہبی ڈویلپمنٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ہیں۔