مفت آٹا سکیم میں مزید خاندانوں کو شامل کرنے کا فیصلہ 

Mar 31, 2023 | 18:01:PM

(24 نیوز)وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں کابینہ نے وزیراعظم پاکستان اور پنجاب حکومت کی مفت آٹا سکیم میں مزید خاندانوں کو شامل کرنے کابڑا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 12 واں اجلاس ہوا، صوبائی وزرا، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام کی اجلا س میں شرکت کی۔
کابینہ نے وزیراعظم پاکستان اور پنجاب حکومت کی مفت آٹا سکیم میں مزید خاندانوں کو شامل کرنے کابڑا فیصلہ کیا ہے،نادرا میں رجسٹرڈ خاندانو ں کو بھی مفت آٹا دیاجائے گا، پنجاب کابینہ نے نادرا میں رجسٹرڈ خاندانوں کو مفت آٹے سکیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرا م میں رجسٹرڈ ایک کروڑ 58لاکھ خاندانو ں کو پہلے ہی مفت آٹا فراہم کیاجارہاہے ،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی وزرااور سیکرٹریز کو فری آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹرز کے دورے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے کہاکہ صوبائی وزرااو رسیکرٹریز کی فری آٹا کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کاوشیں لائق تحسین ہیں،آپ نے آئندہ بھی اسی محنت اور جذبے کے ساتھ سنٹرز کے دورے جاری رکھنے ہیں۔
 پنجاب کابینہ نے پاسکو سے3لاکھ میٹرک ٹن مزید گندم لینے کی منظوری دے دی،پنجاب کابینہ نے عمران خان کی جانب سے ان پر مبینہ طورپر قاتلانہ حملوں کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی ۔
اجلاس میں شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ 1950 میں ترامیم کی منظوری دی گئی،کابینہ نے بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو متعلقہ صوبے کے حوالے کرنے کے حوالے سے ٹرانزیکشن ایڈوائزر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ۔
اس کے علاوہ محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ میں سیاسی بنیادوں پر تعیناتیوں کو ڈی نوٹیفائی کرنے ،پنجاب سوشل سکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں سیاسی تعیناتیوں کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دی گئی،اجلاس میں پنجاب میڈیم ٹرم مالیاتی فریم ورک (بجٹ سٹریٹجی) رولز 2023 اورپنجاب ان ڈیزائر ایبل کوآپریٹوسوسائٹی ایکٹ 1993میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے بورڈ کی جائیداد پر قبضے پرسزا کے خلاف اپیل کاحق سیکرٹری کے علاوہ دوسری اتھارٹی کو دینے کا فیصلہ کیا،اجلاس میں احساس راشن رعایت پروگرام کی بجائے فری آٹا ڈسٹری بیوشن پروگرام کی منظوری دی گئی۔
پنجاب کابینہ نے شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیگ سنگھ اور چنیوٹ کے اضلاع میں محکمہ سکولز ایجوکیشن کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی از سر نو توثیق کی گئی،اجلاس میں پنجاب حکومت کے اکاو¿نٹس برائے مالی سال 2017-18، 2018-19، 2019-20، 2020-21 اور 2021-22 کے بارے میں آڈٹ رپورٹس کی منظوری دی گئی،اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے پہلے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

مزیدخبریں