"عرفی کے ساتھ کام کرنے کی وجہ ان کی ہمت کو تسلیم کرنا ہے"، بھارتی ڈیزائنرز

Mar 31, 2023 | 18:04:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی معروف  ڈیزائنرز ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ نے اداکارہ عرفی جاوید کے لیے کپڑے ڈیزائن کرنے کی وجہ بتادی۔

تفصیلات کے مطابق عجیب و غریب فیشن کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہنے والی عرفی جاوید کے ساتھ حال ہی میں بھارتی ڈیزائنرز ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ نے اپنے پراجیکٹ کے لیے اشتراک کیا ہے۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاتے ہوئے بھارتی ڈیزائنرز نے اپنی شوٹ کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عرفی جاوید کے ساتھ کام کرنے کی وجہ بھی بتائی دی ۔اُنہوں نے اپنی ایک انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ"ہم نے عرفی جاوید کے ساتھ یہ ثابت کرنے کے لیے کام کیا کہ جیسی وہ ہمیں بظاہر نظر آتی ہیں ان کے اندر اس سے بھی زیادہ صلاحیتیں موجود ہیں, ہم نے یہ اشتراک عرفی جاوید کی ہمت کو تسلیم کرنے کے لیے کیا ہے"۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے اداکارہ کرینہ کپور خان بھی عرفی جاوید کی تعریف کرتے ہوئے کہہ چکی ہیں کہ میں عرفی جاوید کی طرح با ہمت نہیں ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ انتہائی بہادر اور ہمت والی ہیں, وہ بالکل ویسا ہی کرتی ہیں جیسا وہ کرنا چاہتی ہیں اور یہی فیشن کا مطلب ہے، مجھے ان کا اعتماد پسند ہے۔

مزیدخبریں