چیف جسٹس کے ممبران اسمبلی بارے ریمارکس، سپریم کورٹ نے وضاحت جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سپریم کورٹ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ممبران اسمبلی کے بارے میں ریمارکس کی وضاحت جاری کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے کچھ ریمارکس میڈیا پر درست انداز میں رپورٹ نہیں ہوئے، چیف جسٹس نے کہا آئین ہمارے لیے بہت اہم ہے، آئین اس قوم، معاشرے کیلئے لازمی ہے جو وفاق کو جوڑے رکھتا ہے،آئین جمہوریت کو زندہ رکھتا ہے،آپ پارلیمنٹ جائیں تو آپ کو خطاب کرتے ایسے لوگ ملتے ہیں جو کل تک قید تھے،غدار قرار دیئے گئے تھے،اب وہ لوگ وہاں بات کر رہے ہیں اور انکو عزت دی جا رہی ہے کیونکہ وہ عوام کے نمائندے ہیں۔