پاکستان کو دوبارہ 24ویں معیشت بنائیں ، آئی ایم ایف کیساتھ تکنیکی مذاکرات مکمل ہوچکے ، اسحاق ڈار

Mar 31, 2023 | 19:33:PM

(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان کو دوبارہ 24ویں معیشت بنائیں ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی مذاکرات مکمل ہوچکے ہیں ۔
اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ کاروباری برادری کے مسائل کو حل کیا جائے گا،رمضان المبارک میں پاکستان کیلئے دعا کریں ۔
اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ 2013 میں پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا ،2017 میں پاکستان دنیا کی 24 ویں معیشت بن گیا ،دنیا نے پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے دوسرا بہترین ملک قرار دیا ،2022 میں پاکستان دنیا کی 47 ویں معیشت بن گیا ۔
ان کاکہناتھا کہ 2016-17 میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھے ،پاکستان کے ساتھ کیا ہوا ؟ سیاسی بات نہیں کروں گا،پتہ نہیں پاکستان کو کس کی نظر لگ گئی ۔
وزیر خزانہ کاکہناتھا کہ اگر ایٹمی قوت نہ ہوتے تو ہمسایہ ممالک بہت مسائل پیدا کرتے ،نواز شریف نے تمام تر دباﺅ کے باوجود ایٹمی دھماکے کئے ،پاکستان کو 5 ارب ڈالرز کی آفر کی گئی کہ بھارت کے مقابلے میں دھماکے نہ کریں ۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان کیلئے دعا کریں ،ہم سے شاید کوئی غلطی ہوئی ہے ، ان کاکہناتھا کہ پاکستان کو دوبارہ 24ویں معیشت بنائیں ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی مذاکرات مکمل ہوچکے ہیں ،پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا ۔
ان کامزید کہناتھا کہ پاکستان نے کوئی بین الاقوامی ادائیگی نہیں روکی ،چین کو 6 ارب ڈالرز کی ادائیگی کی۔

یہ بھی پڑھیں: مفت آٹا سکیم میں مزید خاندانوں کو شامل کرنے کا فیصلہ

مزیدخبریں